ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پوتن صدر اولانڈ کے تبصرے کے بعد بھی فرانس جائیں گے،:پیشکوف

پوتن صدر اولانڈ کے تبصرے کے بعد بھی فرانس جائیں گے،:پیشکوف

Mon, 10 Oct 2016 16:13:28    S.O. News Service

ماسکو،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولانڈ کے تبصرے کے بعد بھی فرانس کا دورہ کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف کے مطابق پوٹن کے فرانس کے مجوزہ دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کے بقول اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فرانسوا اولانڈ اپنے مہمان کو لینے آتے ہیں یا نہیں۔ اولانڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں شام میں روسی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ اولانڈ کے بقول وہ خود سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا انہیں انیس اکتوبر کو فرانس پہنچنے پر پوٹن سے ملنا چاہیے۔


Share: